the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
تیونس:2 فروری(آئی این ایس انڈیا)
تیونس کی اعتدال پسند اسلامی جماعت النہضہ نے اپنی سیاسی حریف سیکولر جماعت نداتیونس کی قیادت میں نئی مخلوط حکومت میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
النہضہ کے قائد راشد الغنوشی نے ایک نیوزکانفرنس کے دوران قومی اتحاد کی حکومت میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔گذشتہ ہفتے پارلیمان کی بڑی جماعتوں نے نامزد وزیراعظم حبیب الصید کی قیادت میں نئی کابینہ میں شامل



بیشتر وزراء کو مسترد کردیا تھا اور ان کی کابینہ کی منظوری نہیں دی تھی جس کے بعد اب ندا تیونس اور النہضہ کے درمیان مخلوط حکومت کے قیام پر اتفاق راِئے ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں نداتیونس نے سب سے زیادہ چھیاسی نشستیں جیتی تھیں۔ اس جماعت کے سربراہ الباجی قائد السبسی دسمبر کے آخر میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.